وطن کی محبت ایک ایسا موضوع ہے جس پر جتنا بھی لکھا جائے کم لگتا ہے۔ سارے جذبے اور سارے احساس وطن کی محبت کے آگے کمتر معلوم ہوتے ہیں۔ وطن کا عشق خون میں ہے۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جو عقیدت سے لکھے گئے الفاظ سے مزین ہے۔ وطن کی محبت ایک ایسی چیز ہے جو انسان کو خودداری سکھاتی ہے اور جو آگے بڑھنے کا جذبہ عطا کرتی ہے۔ میرے مطابق وطن کی محبت ہر انسان کے دل میں ہوتی ہے مگر کچھ خاص لوگوں کو وطن کا عشق عطا کر دیا جاتا ہے۔ ان کی بدولت اور ان کی دی گئی قربانیوں کی بدولت وطن کا پرچم سرفراز رہتا ہے۔
وطن کی محبت ایک ایسا قرض ہوتا ہے جسے کبھی چکایا نہیں جا سکتا۔ مگر جن لوگوں کی قربانیوں اور محنت سے یہ وطن بنا ہے اور قائم و دائم ہے، اور جن آنے والوں کی بدولت یہ وطن شاد و آباد رہے گا، ان سب کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی یہ چھوٹی سی کوشش ہے۔
اللہ میرے وطن پاکستان کو تاقیامت قائم رکھے اور اس کے سبز ہلالی پرچم کو ہمیشہ سرفراز رکھے۔ آمین
عروج فاطمہ
(مصنفہ)